مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو پاکستانی حکام واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوجمعہ کے روز واہگہ لاہور پر بھارتی حکام کےحوالے کیا جائے گا، جہاں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام اُسے واہگہ بارڈر پار کرائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو امن کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستانی وزیر اعظم کے اس اعلان کا بھارت بھر میں خیرمقدم کیا گیا اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا تھا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو پاکستانی حکام واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کریں گے۔
News ID 1888470
آپ کا تبصرہ