6 فروری، 2019، 11:09 PM

افغانستان سے اپریل تک نصف امریکی فوجی واپس چلے جائیں گے، طالبان

افغانستان سے اپریل تک نصف امریکی فوجی واپس چلے جائیں گے، طالبان

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ رواں برس اپریل تک افغانستان سے اپنے نصف فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ رواں برس اپریل تک افغانستان سے اپنے نصف فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔ افغان طالبان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے حالیہ امن مذاکراتی دور میں اس سال اپریل تک نصف فوجیں واپس بلانے کا وعدہ کیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان نے ماسکو میں امن مذاکرات کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ فریقین نے ایک دوسرے کو فوجیوں کے پُر امن انخلاء اور افغانستان کی سرزمین دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی افغانستان سے اپنے نصف فوجیوں کے انخلاء کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ فضول کی جنگ میں امریکہ کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، امریکہ اب ساری توجہ معیشت کے فروغ پر دینا چاہتا ہے۔

News ID 1887920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha