7 فروری، 2019، 12:09 PM

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا وقت معین نہیں ہے، زلمے خلیل زاد

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا وقت معین نہیں ہے، زلمے خلیل زاد

افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوج کی واپسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوج کی واپسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔ زلمے خلیل زاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سنا ہے کہ کچھ طالبان ذاتی طور پر اس حوالےسے دعویٰ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغانستان میں امن کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شریک طالبان وفد کے نائب سربراہ عبدالسلام حنفی کا بیان سامنے آیا تھا۔ طالبان رہنما کا بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نے بتایا ہے کہ فروری سے اپریل تک امریکی فوج کے نصف اہلکار افغانستان سے نکل جائیں گے۔

News ID 1887927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha