4 فروری، 2019، 9:24 PM

افغانستان اور شام سے امریکی فوجیوں کو واپس لائیں گے، ٹرمپ

افغانستان اور شام سے امریکی فوجیوں کو واپس لائیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء تاہم عراق میں فوج رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء تاہم عراق میں فوج رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے پروگرام فیس دی نیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا طالبان امن چاہتے ہیں اور ہم بھی نہ ختم ہونے والی جنگ سے نکلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے افغان جنگ میں امریکی فوج کو بھاری مالی و جانی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ طالبان بھی اب تھک کر جنگ بندی چاہتے ہیں اور امن کا راستہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں، نہ صرف طالبان بلکہ ہر کوئی اس طویل جنگ سے تھک چکا ہے، خود امریکا بھی اس نہ ختم ہونے والی جنگ سے نکلنا چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے افغانستان اور دیگر ممالک میں ہماری انٹیلی جنس رہے گی اور اگر انخلا کے بعد کوئی مسئلہ ہوا تو اس کو حل کریں گے لیکن اس وقت تو امریکی فوجوں کو کئی سال سے جاری جنگوں سے واپس لانا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کا دعوی تھا کہ عراق اور شام سے داعش کا 99 فیصد خاتمہ کر دیا ہے، جلد ہی مکمل صفایا بھی کر دیں گے، عراق سے اپنے اڈے خالی نہیں کریں گے، بلکہ وہاں سے ایران پر نظر رکھیں گے۔

News ID 1887864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha