31 جنوری، 2019، 11:39 PM

افغانستان سے داعش کا ایک ماہ میں خاتمہ کر سکتے ہیں، طالبان

افغانستان سے داعش کا ایک ماہ میں خاتمہ کر سکتے ہیں، طالبان

افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں امریکہ اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہوں تو داعش کا کام ایک ماہ میں تمام کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانونی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں امریکہ اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہوں تو داعش کا کام ایک ماہ میں تمام کرسکتے ہیں۔ افغان طالبان نے کہا کہ امریکہ کے جانے کے بعد افغانستان میں امن کے لیے داعش کوئی بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوسکتی، بلکہ امن معاہدے کی صورت میں وہ ایک ماہ میں افغانستان سے داعش کا مکمل طور پر صفایا کرسکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ داعش کو افغان حکومت اور امریکہ کی مدد و پشت پناہی حاصل ہے اور بات ہم نہیں کررہے بلکہ افغان حکومت میں شامل ان کے اپنے ممبران پارلمینٹ بار بار یہ بات سب کے سامنے دہرا چکے ہیں۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کبھی بھی کوئی بڑی قوت نہیں رہی ہے، ہم حال ہی میں افغانستان کے شمال سے ان کا خاتمہ کررہے تھے لیکن امریکہ اور افغان حکومت ان کو دوسری جگہوں پر لے گئے اور ایک مرتبہ پھر ان کو زندہ کردیا۔ اگر افغانستان میں  طالبان کی امریکہ اور افغان حکومت سے کوئی جنگ نہ ہوں تو پھر داعش کا کام ایک ماہ میں تمام کرسکتے ہیں۔

News ID 1887759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha