مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں شدید سردی کا حال بیان کرتے ہوئے گلوبل وارمنگ کو امریکہ آنے کی دعوت دے ڈالی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے خوبصورت علاقوں میں برفانی ہواؤں سے درجہ حرارت منفی 60 تک جارہا ہے اور زیادہ سردی بڑھے گی اتنی کہ لوگ ایک منٹ کے لیے بھی باہر نہیں نکل سکیں گے، تو اے گلوبل وارمنگ پلیز جلدی آجاؤ ہمیں تمہاری ضرورت ہے۔
ٹرمپ کے سرد موسم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اس انوکھے تقابل پر ان کا خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو یہی نہیں معلوم کہ موسم اور آب و ہوا 2 الگ الگ چیزیں ہیں۔ یوں اس بارے میں ٹرمپ کی معلومات بالکل صفر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی علاقے میں موسم کچھ وقت کےلیے شدید سرد ہوسکتا ہے مگر وسیع تر رقبے پر آب و ہوا گرم ہی ہوتی چلی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ