31 جنوری، 2019، 11:46 AM

سعودی عرب، سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک

سعودی عرب، سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک

سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ اسکول سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں اور کاروبارے زندگی معطل ہے۔ ریسکیو اداروں کے مطابق تبوک میں سیلاب کے باعث 10 افراد، مدینہ میں ایک جب کہ شمالی علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی، سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 300 کے قریب افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

News ID 1887735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha