29 جنوری، 2019، 8:22 PM

کینیا میں بس حادثے میں 11 افراد ہلاک

کینیا میں بس حادثے میں 11 افراد ہلاک

کینیا میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک گئے۔ کینیا کے علاقے ایلڈوریٹ کی مصروف شاہراہ پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی، بس حادثے میں 11 مسافر لقمہ اجل بن گئے جب کہ 4 زخمی ہیں۔

مسافر بس میں 15 افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اسپتال پہنچ کر مزید 5 افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

News ID 1887696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha