مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے قائم مقام چیف پیٹرک شین ہین نے کہا ہے کہ افغانستان سے مکمل فوجی انخلاکی تیاری کا ٹاسک نہیں دیا گیا۔
واشنگٹن میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات حوصلہ افزا ہیں تاہم ابھی افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کا ٹاسک نہیں دیا گیا۔ سیکریٹری جنرل نیٹو اسٹولسبرگ نے کہا کہ اس وقت تک افغانستان سے نہیں جائیں گے جب تک یقین نہ ہو کہ مقصد پورا ہو چکا، اس بات کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو فوج کے مستقبل سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین گزشتہ ہفتے دوحہ میں چھ روز تک مذاکرات جاری رہے جن میں امریکہ کے افغانستان سے انخلاکے معاہدے پر پیش رفت ہوئی،امریکہ کی جانب سے اٹھارہ ماہ میں افغانستان سے انخلا کا منصوبہ پیش کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ