23 جنوری، 2019، 3:42 PM

فرانس کا پاکستان کو بی آر ٹی کیلئے ساڑھے 19 ارب کا قرض

فرانس کا پاکستان کو بی آر ٹی کیلئے ساڑھے 19 ارب کا قرض

فرانسیسی حکومت نے پاکستانی شہر پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لیے 19 اعشاریہ 5 ارب روپے کا قرضہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے پاکستانی شہر پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لیے 19 اعشاریہ 5 ارب روپے کا قرضہ دیا ہے۔

فرانسیسی سفارتخانے کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبے سے عوام کو بہترین سفری سہولتیں اور ماحول صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔ فرانس کی جانب سے پشاور بی آر ٹی کیلے 19 اعشاریہ 5 ارب روپے کا یہ قرضہ آسان شرائط پر دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات خیبرپختون خوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کی لاگت بڑھنے کی تمام خبریں صرف افواہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہ کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت 66 ارب روپے ہی ہے، یہ لاگت ایکنک سے منظور شدہ ہے، حال ہی میں hr ضمن میں ملنے والے تقریباً 20 ارب روپے فرانس نے دیے ہیں۔

News ID 1887529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha