مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں دوسرے روز بھی طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے اور آج تیسرے روز بھی بات چیت جاری رہے گی۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امریکی نمائندوں سے مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے۔ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا اور افغان سر زمین کسی دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہ بننے کی یقین دہانی بات چیت کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب افغان امن کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومتی نمائندوں کے بغیر ہونے والے مذاکرات افغانستان کے امن و استحکام کے لیے معاون نہیں ہوسکتے۔
آپ کا تبصرہ