15 جنوری، 2019، 2:29 PM

پاکستانی وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات

پاکستانی وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی ہے۔ کیمرون منٹر نے دورانِ ملاقات عمران خان سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان خطے کا اور امریکی سلامتی کی ترجیحات کے حوالے سے اہم ملک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں سماجی اور معاشرتی ترقی کے لیے اہم اقدامات لا رہے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات سے جڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکنامک ایجنڈا خطے کی سلامتی کے ماحول کے لیے ضروری ہے، افغان مسئلے کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

News ID 1887315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha