7 جنوری، 2019، 9:00 AM

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور آج مدت ضمانت ختم ہونے پر ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے علاوہ شہزاد علی، زین ملک، اقبال خان نوری، ذوالقرنین مجید اور نمر مجید کے خلاف بھی ہوئی۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور عدالت کے وکلاءنے عدالت سے ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے بینکنگ کورٹ نے اس میں 23 جنوری تک توسیع کردی۔

News ID 1887098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha