5 جنوری، 2019، 7:29 PM

آصف علی زرداری اور فضل الرحمن کی آج دوبار ملاقات

آصف علی زرداری اور فضل الرحمن کی آج دوبار ملاقات

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فضل الرحمن  اپوزیشن کی 2 بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادتوں کو قریب لانے کے مشن پر ہیں۔آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔جے یو آئی سربراہ نے اس موقع پر آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان موجود دوریاں ختم کرنے پر بھی بات کی۔

News ID 1887055

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha