مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاس اینجلس کے نزدیک معروف کھیل بولنگ کھیلنے کی جگہ پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کرنے کی وجہ اور ملزم سے متعلق کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش مکمل ہونے پر حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔
آپ کا تبصرہ