5 جنوری، 2019، 11:40 AM

امریکی کانگریس میں سرڈھانپ کر آنے پر عائد پابندی ختم

امریکی کانگریس میں سرڈھانپ کر آنے پر عائد پابندی ختم

امریکی کانگریس میں سر ڈھانپ کر آنے پر عائد 181 سال قدیمی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں سر ڈھانپ کر آنے پر عائد 181 سال قدیمی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکی کانگریس کے نئے نمائندگان نے 1837 میں لگنے والی اس پابندی کو ختم کر دیا، 181 سال میں پہلی بار خواتین با حجاب ہو کر ایوان میں آسکیں گی۔

گزشتہ روزامریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں منتخب ہوکر پہلی مرتبہ کانگریس پہنچنے والی دو مسلمان خواتین راشدہ طلیب اور الہان عمر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا اور اسی دن الہان عمر کی سر ڈھانپنے کے قانون میں ترمیم پر ووٹنگ ہو ئی۔

واضح رہے مشی گن سے منتخب ہونے والی راشدہ طلیب اور منی سوٹا سے الہان عمر کو پہلی مسلمان خواتین ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے ایوان نمائندگان تک رسائی حاصل کی۔37  سالہ الہان عمر نے حجاب پہن کر حلف اٹھایاجس کی چیمبر میں گزشتہ 181 سال سے پابندی تھی۔

الہان عمر نے اس پابندی کو ختم کرنے کی خوشی کا اظہار ٹوئٹر پیغام میں یوں کیا کہ " کانگریس نے 181 سالہ سر ڈھانپنے کی پابندی ختم کر دی ، میں اپنے ساتھیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ایوان میں خوش آمدید کیا ، میں اس دن کی منتظر ہوں جب امریکا میں مسلمانوں پر سے دیگر عائد پابندیاں بھی ہٹادی جائیں گی۔"  

News ID 1887036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha