مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نئے سال کے پہلے دن ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن اور فائرنگ کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاہندوستانی فوج نے ضلع کپواڑہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا ۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن جاری تھا، اس دوران فوج نے 5 مشتبہ نوجوانوں کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نئے سال کے پہلے دن ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن اور فائرنگ کے دوران 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1886936
آپ کا تبصرہ