مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کے ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 7 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے نواحی علاقے میں واقع لکڑی سے بنی عمارت کی نچلی منزل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 7 بچے ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران گھر میں موجود ساتوں بچے مکمل طور پر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کے والدین ملازمت کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے جب کہ گھر میں صرف بچے موجود تھے جن کی عمریں 3 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ والدین سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
میکسیکو کے ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 7 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1886850
آپ کا تبصرہ