پولینڈ میں بے گھر افراد کی عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے قریبی ضلع میں لکڑی کی بنی ہوئی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے قریبی ضلع میں لکڑی کی بنی ہوئی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک پوری عمارت مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی تھی،عمارت بے گھر افراد کے استعمال میں رہتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دور دراز واقع ہونے کے باعث امدادی ٹیم کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، لکڑی کی عمارت ہونے کے باعث آگ نے عمارت کو مکمل طور پر خاکستر کردیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے عینی شاہدین کے بیانات کو قلم بند کرکے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں۔

News Code 1886788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =