26 دسمبر، 2018، 11:07 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں مصلائے امام خمینی (رہ) میں مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی۔ جس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کے پیکر کو تہران میں تشییع کرنے کے بعد قم منتقل کیا جائے گا جہاں انھیں آج سہ پہر کو تشییع کے بعد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

News Code 1886767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha