18 دسمبر، 2018، 1:28 PM

ایرانی صدر حسن روحانی کل ترکی کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر حسن روحانی کل ترکی کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترک صدر اردوغان کی دعوت پر کل ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترک صدر اردوغان کی دعوت پر کل بروز بدھ  ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔ صدارتی ذرائع ابلاغ کے معاون پرویز اسماعیلی نے کہا کہ صدر حسن روحانی ایران اور ترکی کی اعلی اسٹراٹیجک کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دو روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی اعلی اسٹراٹیجک کونسل کا اجلاس دونوں ممالک کے صدورکی صدارت میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

News ID 1886556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha