سری لنکا کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

سری لنکا کے متنا زع وزیراعظم مہندا راجاپاکسے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کے متنا زع وزیراعظم مہندا راجاپاکسے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ راجاپاکسے کےبطوروزیراعظم کی عہدے پر تعیناتی سےملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا،راجاپاکسے پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنےمیں ناکام رہے تھے، جب کہ دومرتبہ انکو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔راجا پاکسے کو 26 اکتوبر کو سری لنکن صدرنے وزیراعظم تعینات کیا تھا،۔راجاپاکسے کیخلاف عدالتی فیصلے بھی آئے۔سری لنکن صدر نے وزیراعظم رانیل وکری مسنگھی کو معطل کرکےراجاپاکسے کو  منصب سونپا تھا ،  رانیل وکری مسنگھی نے معطلی کو غیرآئینی قرار دیتےہوئےعہدہ چھوڑنے سے انکارکردیاتھا۔

News Code 1886472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =