مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کوشنر کو صدر ٹرمپ کےچیف آف اسٹاف کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔ جیرڈ کوشنر نے جاب تفصیلات کے حوالے سے ریپبلکن رہنما سے بھی ملاقات کی، وائٹ ہاؤس ترجمان سارہ سینڈرز کا خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کوشنر کے چیف آف اسٹاف کیلئے نامزدگی کی اطلاعات سے آگاہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں جیرڈ کوشنر صدر ٹرمپ کی جانب سے منتخب کردہ ہر کردار کیلئے بہترین ثابت ہونگے۔امریکی صدرکےحالیہ چیف آف اسٹاف جان کیلے ہیں جو اس عہدے سے دستبردار ہورہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کوشنر کو صدر ٹرمپ کےچیف آف اسٹاف کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔
News ID 1886452
آپ کا تبصرہ