9 دسمبر، 2018، 11:50 AM

بسیج اور رضاکار فورس نے امریکی پابندیوں کوغیر مؤثر بنادیا

بسیج اور رضاکار فورس نے امریکی پابندیوں کوغیر مؤثر بنادیا

تہران میں حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی کے کمانڈر جنرل علی فضلی نے بسیج اور رضاکار فورس کی نمائش کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسیج اور رضاکار فورس نے اپنی فعال موجودگی کے ذریعہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں حضرت امام حسین (ع) یونیورسٹی کے کمانڈر جنرل علی فضلی نے بسیج اور رضاکار فورس کی نمائش کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسیج اور رضاکار فورس نے اپنی  فعال موجودگی کے ذریعہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو غیر مؤثر بنادیا ہے۔ جنرل فضلی نے بسیج کی علمی اور تحقیقاتی کاوشوں پر مبنی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں بسیج اور رضاکار فورس نے اپنی بہترین علمی توانائیوں اور صلاحیتوں کا عملی طور پر ثبوت فراہم کیا ہے اور جس سے بسیج کی ترقی اور پیشرفت نمایاں طور پر محسوس ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر بسیج میدان میں موجود نہ ہوتی تو یقینی طور پر امریکی اقتصادی پابندیاں کامیاب ہوجاتیں لیکن بسیج نے اپنی فعال کار کردگی اور میدان میں دائمی موجودگی کے ذریعہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کو ناکام اور غیر مؤثر بنادیا ہے۔

News Code 1886303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha