پاکستانی فوج وطن کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے سرحدوں پر کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی  فوج مادر وطن کے دفاع کے لئے سرحدوں پر کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ونٹر کلیکٹیو ٹریننگ مشق کے دوران سیالکوٹ کور کی فارمیشن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے انفینٹری ڈویژن کی جانب سے آپریشنل مشق کے آخری مرحلے کا معائنہ کیا اور شرکا کےجنگی طریقہ کار اور آپریشنل صلاحیت کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی  فوج ملکی  سرحدوں کا دفاع کرنے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

News Code 1886072

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =