پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2،2 روپے کی کمی کررہے ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا، اس کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول پرسیلز ٹیکس 8 فیصد ہوگیا، کوشش ہوتی ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

News Code 1886059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =