مصر کے 100 صحافیوں کی سعودی ولیعہد کے دورہ مصر کی مخالفت

مصر کے 100 صحافیوں نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ مصر کی مخالفت اور مذمت کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے 100 صحافیوں نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ مصر کی مخالفت اور مذمت کی گئی ہے۔ مصری صحافیوں نے اپنے بیان میں سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد پر عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مصری صحافیوں کے مطابق سعودی عرب پر حاکم نظام کے نزدیک انسانی اقدار کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔ سعودی عرب پر قائم نظام اسلامی تعلیمات اور پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت سے منحرف نظام ہے۔

مصری صحافیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے خاشقجی کو قتل کرکے  اپنے بھیانک اور خوفناک چہرے  کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو بہیمانہ اور فجیع طریقہ سے قتل کروا دیا تھا۔

News Code 1885944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =