سام سنگ نے کچھ ملازمین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد معافی مانگ لی

جنوبی کوریا کی معروف کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے اپنی فیکٹریوں میں کام کرنے والے کچھ ملازمین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی معروف کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس نے اپنی فیکٹریوں میں کام کرنے والے کچھ ملازمین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔جس سے ایک دہائی سے جاری تنازع بالآخر اختتام پذیر ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی کے سابق ملازمین کی موجودگی میں کینسر کی وجہ سے انتقال کر جانے والے ایک 22 سالہ ملازم کے والد اور کمپنی کے شریک صدر کم کی نیم نے باضابطہ طور پر ایک سمجھوتے پر دستخط کردیئے۔اس موقع پر کم کی نیم کا کہنا تھا کہ ہم دل سے ان تمام ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ سے معافی مانگتے ہیں جنہیں بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔  انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم اپنی سیمی کنڈکٹر اور ایل سی ڈی فیکٹریز میں صحت کو لاحق خطرات کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرنے میں ناکام ہوگئے۔

واضح رہے کہ سام سنگ الیکٹرونکس دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون اور چِپ ساز کمپنی ہے اور معروف سام سنگ گروپ کی ذیلی کمپنی ہے جو جنوبی کوریا کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے خلاف مہم چلانے والے افراد کا کہنا تھا کہ سام سنگ سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے فیکٹری میں کام کرنے والے 240  افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے تھے۔ مہلک بیماری کا شکار ہونے والوں میں 80 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔

News Code 1885903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =