نائیجیریا میں دہشت گردوں کے حملے میں 100 سے زائد فوجی ہلاک

نائیجیریا میں فوجی اڈے پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں کم ازکم 100 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں فوجی اڈے پر وہابی دہشت گردوں کے حملے میں کم ازکم 100 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست بورنو کے شمال مشرق میں واقع ایک گاؤں میتیلی میں یہ حملہ ہوا ہے جو ایک عرصے سے  وہابی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا مضبوط گڑھ بنا ہوا تھا تاہم اس واقعے کی ذمے داری ایک نئے گروپ نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ 2015ء میں صدر محمد بوہاری کی جانب سے حکومت سنبھالنے کے بعد یہ جانی نقصان کے لحاظ سے سب سے بڑا حملہ ہے۔ اس کے بعد سے نائیجیریا کی حکومت اور افواج کا مسلسل یہی مؤقف رہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو کچل رہے ہیں اور ان کا انجام قریب ہے تاہم حالیہ چند ماہ میں نائیجیریا میں فوجی اڈوں پر دہشت گردوں کے حملوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1885893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =