مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے علاقہ اورکزئی ایجنسی اورکراچی میں چینی قونصل خانے پر وہابی دہشت گردوں کےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھرناورٹ نے اورکزئی ایجنسی اورکراچی میں چینی قونصل خانے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے امریکہ دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کا خواہاں ہے۔
امریکہ نے پاکستان کے علاقہ اورکزئی ایجنسی اورکراچی میں چینی قونصل خانے پر وہابی دہشت گردوں کےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1885892
آپ کا تبصرہ