مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے چینی قونصل خانے پر حملے کے واقعہ کو فورسز نے مل کر ناکام بنا دیا اس واقعہ میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ تین دہشت گردوں نے چین قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں،جبکہ واقع میں ہمارے دوپولیس اہلکارجاں بحق اور ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔ پولیس چیف کا مزید کہنا ہے کہ ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں بارودی مواد موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے میں قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ رہا ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے چینی قونصل خانے پر حملے کے واقعہ کو فورسز نے مل کر ناکام بنا دیا اس واقعہ میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1885858
آپ کا تبصرہ