کابل میں عید میلاد النبی (ص)  کے جلسے میں دھماکے سے 40 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میدلاد النبی (ص) کے جلسے میں وہابی دہشت گردوں کے خونی حملے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میدلاد النبی (ص) کے جلسے میں وہابی دہشت گردوں کے خونی حملے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مذہبی تقریب کے دوران دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری میلاد النبی (ص) کی تقریب میں ہوا،  دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ہال شہر کے عین وسط میں واقع ہے اور دھماکے کے بعد سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔وزارت صحت نے 40 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے میلاد النبی کے جلسے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے۔

News Code 1885794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =