مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح ایران کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے اس کا استقبال کیا۔ عراقی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے عراقی صدر کا شاندار استقبال کیا اور اس موقع پر ریاض کی سڑکوں کو عراقی پرچم کے ساتھ سجایا گيا ہے۔ اس سے قبل عراق کے صدر برہم صالح نے ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔
عراق کے صدر برہم صالح ایران کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی عرب کے بادشاہ نے ان کا استقبال کیا۔
News ID 1885738
آپ کا تبصرہ