عراق کے صدر برہم صالح ریاض پہنچ گئے

عراق کے صدر برہم صالح ایران کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی عرب کے بادشاہ نے ان کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح ایران کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان  نے اس کا استقبال کیا۔ عراقی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے عراقی صدر کا شاندار استقبال کیا اور اس موقع پر ریاض کی سڑکوں کو عراقی پرچم کے ساتھ سجایا گيا ہے۔ اس سے قبل عراق کے صدر برہم صالح نے ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے دوطرفہ اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

News Code 1885738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =