مہر خبررسان ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فوج کی علیحدگي پسندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک اور علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق وادی میں بھارتی فورسز کا علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا، علیحدگی پسند کی ہلاکت کے بعد بھی بھارتی فوج کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فوج کی علیحدگي پسندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک اور علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔
News Code 1885559
آپ کا تبصرہ