اردن میں سیلاب سے12 افراد ہلاک

اردن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے12 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے12 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں۔

اردن کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ تاریخی مقامات پر موجود سیاحوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب اور کویت میں بھی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

News Code 1885546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =