29 اکتوبر، 2018، 10:13 AM

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ/ طیارے میں 189 مسافر سوار تھے

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ/ طیارے میں 189 مسافر سوار تھے

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیاہے مسافر طیارے میں 189 مسافر سوار تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیاہے مسافر طیارے میں 189 مسافر سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کا مسافر طیارہ صبح چھ بج کر 20 منٹ پر جکارتہ سے پنگکال شہر کیلئے روانہ ہوا تھا اور چند ہی لمحوں کے بعد وہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 189 مسافر سوار تھے تاہم کسی بھی مسافر کے زندہ  بچنے کی امید ظاہر نہیں کی جار ہی ہے، انڈونیشیا کے حکام نے طیارہ حادثے کی تصدیق کر دی ہے ۔طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری اور 13 منٹ بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔

انڈونیشیا کے ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔جہاز کا ملبہ سمندر سے مل گیا ہے، جس میں جہازکی سیٹیں، سیل فون اور لائف جیکٹس شامل ہے ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1885172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha