مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کے بعد بحرین نے 7 عرب ممالک پر مشتمل عرب نیٹو تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے عرب نیٹو کو امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔
بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ آئندہ برس 6 خلیجی ممالک اور مصر پر مشتمل عرب نیٹو تشکیل دے دی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ 6 خلیجی ممالک نے خطے کے تحفظ کے لیے عرب نیٹو بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جسے آئندہ برس تک تشکیل دے دیا جائے گا۔ عرب نیٹو میں خلیجی ممالک بحرین، کویت،عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ