21 اکتوبر، 2018، 9:37 PM

روس کی امریکہ کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ ختم کرنے پر دھمکی

روس کی امریکہ کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ ختم کرنے پر دھمکی

امریکہ کی طرف سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ ختم کرنے پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ ختم کرنے پر روس نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔  اطلاعات کے مطابق روس نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کے اعلان کو ’نہایت خطرناک قدم‘ قرار دیتے ہوئے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کی معاہدے سے دستبرداری چند رعایتوں کے حصول کے لیے بلیک میلنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اگرامریکہ اسی طرح عالمی معاہدوں سے نکلتا رہا تو جوابی کارروائی کے لیے بشمول عسکری ٹیکنالوجی کے کوئی اور آپشن نہیں رہے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1987 میں روس کے ساتھ کیے گئے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ روس مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس لیے امریکہ معاہدے کو ختم کررہا ہے۔

News Code 1884978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha