18 اکتوبر، 2018، 10:16 PM

برسلز میں دو روزہ یورپ، ایشیاء سمٹ شروع

برسلز میں دو روزہ یورپ، ایشیاء سمٹ شروع

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی صدارت میں دو روزہ یورپ، ایشیاء سمٹ برسلز میں شروع ہوگئی جسمیں 51 ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور حکومتی نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی صدارت میں دو روزہ یورپ، ایشیاء سمٹ برسلز میں شروع ہوگئی جسمیں 51 ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور حکومتی نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔ اس سمٹ کا عنوان اس مرتبہ ’ ایشیاء ، یورپ گلوبل پارٹنرز فار گلوبل چیلنجز ‘ تجویز کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کو موضوع بناتے ہوئے اس کی توثیق کی جائے گی۔ آئی پی سی سی کی تازہ رپورٹ میں دنیا کو متوجہ کیا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت کو 2 سینٹی گریڈ سے 1،5 سینٹی گریڈ پر لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب یورپین ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ رپورٹ کی توثیق کے علاوہ اس سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے تجویز کردہ اقدامات کے لئے کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں رہی۔

News ID 1884902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha