ایمنسٹی انٹرنیشنل کا جرمنی سے مہاجرین کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے جرمن حکومت سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے جرمن حکومت سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ جرمن حکومت پناہ کے مسترد افغان درخواست گزاروں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے آج واپس بھیج رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جرمنی سے یہ پرواز منسوخ کرنے اور افغان مہاجرین کی ملک بدری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن صوبہ باویریا کے حکام کے مطابق ایسے افغان باشندوں کوآج ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اجتماعی طور پر افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے لیے سرگرم مقامی اور عالمی تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے اور مہاجرین کی ملک بدری کے فیصلے کو واپس لینے کا کہاہے۔

News Code 1883842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =