10 ستمبر، 2018، 5:26 PM

ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید مظاہرے

ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید مظاہرے

ہندوستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس سمیت 22 اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ملک گیر پرتشدد احتجاج جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس سمیت 22 اپوزیشن جماعتوں کی کال پر ملک گیر پرتشدد احتجاج جاری ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر معاملات پر کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی قیادت میں ’بھارت بند‘ تحریک جاری ہے، جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں نے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نہ صرف ٹریفک بلکہ ٹرینوں کی آمد و رفت میں بھی تعطل پیدا کیا اور ٹائر جلا کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ بھارت بند تحریک میں کانگریس سمیت 22 اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں، تاہم دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) اس احتجاجی تحریک میں شریک نہیں ہوئی۔

بھارت میں جاری ملک گیر احتجاج میں سب سے زیادہ متاثر کرناٹکا، مہاراشٹرا، کیرالہ اور بہار کے علاقے شامل ہیں، جہاں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں اور عوام حکومتی اقدام کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

News ID 1883835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha