پاکستان کے صوبہ سندھ میں 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت  نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ صوبہ سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے یکم تا 10 محرم تک کرمنل پراسیجر کوڈ کے تحت دفعہ 144 نافذ رہے گی۔تاہم کرمنل پروسیجر کوڈ (سی پی سی) کی دفعہ 144 (6) کے تحت 8 سے 10 محرم تک صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔البتہ اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، ڈاکٹروں، فائر فائٹرز اور ریسکیو سروسز کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

News Code 1883744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =