شمالی کوریا میں شدید سیلاب کے سبب 76 افراد ہلاک

شمالی کوریا میں شدید سیلاب کے سبب 76 افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں شدید سیلاب کے سبب 76 افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔ شمالی اور جنوبی ہوانگھائی صوبوں میں شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 800 سے زائد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں، شمالی کوریا میں بین الاقوامی ریڈکراس کے ملکی سربراہ جان فلیمنگ کے بقول ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں اور اب انھیں فوری طور پر خوراک، سر چھپانے کی جگہ، ادویہ اور پینے کے صاف پانی وغیرہ کی سخت ضرورت ہے۔

News Code 1883732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =