6 ستمبر، 2018، 10:21 AM

امریکی صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار

امریکی صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویت کے امیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویت کے امیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ امریکی صدر نے کویت کے بادشاہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن ميں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات ممکن ہیں۔ ایران کے صدر حسن روحانی امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر اس سے پہلے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔

News Code 1883702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha