عراق کی النصر پارٹی نے فالح الفیاض کو وزیر اعظم نامزد کردیا

عراقی ذرائع کے مطابق عراق کی النصر اتحاد کے رہنماؤں نے فالح الفیاض کو عراقی وزير اعظم کے عہدے کے لئے نامزد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی النصر اتحاد کے رہنماؤں نے فالح الفیاض کو عراقی وزير اعظم کے عہدے کے لئے نامزد کردیا ہے۔ النصر اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فالح الفیاض میں عراقی عوام کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے اور انیھں عوامی سطح پر بھی کافی مقبولیت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل عراقی وزير اعظم حیدر العبادی نے فالح الفیاض کو عراق کے قومی سلامتی مشیر کے عہدے اور حشد الشعبی کی صدارت سے برطرف کیا تھا لیکن اس کے 24 گھنٹوں کے بعد النصر اتحاد نے فالح الفیاض کو عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لئۓ نامزد کردیا ہے۔

News Code 1883552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =