کیرالہ میں گھروں میں خطرناک سانپوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں

ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں میں خطرناک سانپوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ حکومت نے سانپوں سے ہوشیار رہنے کیلئے گھروں کو واپس لوٹنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ گھروں میں خطرناک سانپوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ حکومت نے سانپوں سے ہوشیار رہنے کیلئے گھروں کو واپس لوٹنے والے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔  سیلاب کا پانی کم ہونے کے بعد کیرالہ کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں، جنہیں اب گھروں میں خطرناک سانپوں کی موجودگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو سیلابی ریلے کے ساتھ آبادی میں داخل ہوگئے تھے۔حکومت نے شہریوں کو ان سانپوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے،جو گھر کے کسی بھی حصے میں موجود ہوسکتے ہیں۔کیرالہ کے اسپتالوں میں سانپ کے زہر کو بے اثر کرنے والی دواؤں کی ایک بڑی مقدار بھی پہنچا دی گئی ہے۔ 

News Code 1883363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =