مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹں ٹروڈو نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سوشل میڈیا پر کینیڈاسمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے،’’ اسلام وعلیکم، آج کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں حج کے اختتام پرعید الاضحیٰ منارہے ہیں اور انھیں عید مبارک ہو۔عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے، اس تہوار پر مسلمان ایک ساتھ اکھٹے ہوکرعبادت کرتے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
News ID 1883272
آپ کا تبصرہ