27 جولائی، 2018، 3:54 PM

مریخ پر پہلی مرتبہ پانی کا ذخیرہ دریافت

مریخ پر پہلی مرتبہ پانی کا ذخیرہ دریافت

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ مریخ پر پہلی مرتبہ ایک زیر زمین جھیل کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ وہاں مزید پانی یہاں تک کہ زندگی بھی موجود ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ مریخ پر پہلی مرتبہ ایک زیر زمین جھیل کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ وہاں مزید  پانی یہاں تک کہ زندگی بھی موجود ہوسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جنرل سائنس میں اطالوی تحقیق کار کی سربراہی میں بنائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جھیل مارٹن آئس کی پرت کے نیچے ہے اور اس کی چوڑائی تقریباً 20 کلو میٹر ہے۔

اس حوالے سے اطالوی خلائی ایجنسی کے مریخ ایکسپریس مشن منیجر انریکو فلامینی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرخ سیارے پر دریافت ہونے والا یہ پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے اور وہاں پانی کی موجودگی کے بارے میں اب ہمیں کوئی شکوک وشبہات نہیں ہیں۔

News ID 1882570

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha