مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے نتیجےمیں 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے اسلام آباد ٹاؤن کے علاقے لال چوک کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں دو علیحدگی پسند بلال احمد ڈار اور عابد حسین بٹ ہلاک ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ